ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : پولس کے ظلم کا شکار گھروالوں کے ساتھ انصاف کا مطالبہ لےکر ایس ڈی پی آئی کی طرف سے ڈی وائی ایس پی کو میمورنڈم

بھٹکل : پولس کے ظلم کا شکار گھروالوں کے ساتھ انصاف کا مطالبہ لےکر ایس ڈی پی آئی کی طرف سے ڈی وائی ایس پی کو میمورنڈم

Tue, 15 Jun 2021 20:39:27    S.O. News Service

بھٹکل:15؍جون(ایس اؤ نیوز)بھٹکل  بندرروڈ پر واقع عبدالمقسط شنگیری کے گھر پر 8جون کو پولس کی طرف سے کئے گئے ظلم کے خلاف سوشیل ڈیموکرٹیک پارٹی آف انڈیا اترکنڑا شاخ کی طرف سے بھٹکل ڈی وائی ایس پی کو میمورنڈم سونپتے ہوئے شفافیت کے ساتھ مکمل جانچ کرتےہوئے عبدالمقسط اوران کے  دیگر اہل خانہ کے خلاف  درج کئے گئے مقدمہ کو واپس لینے  کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہےکہ 8جون کو عبدالمقیت  کے گھر پر جوواردات پیش آئی اور عبدالمقسط نے پولس پر جس طرح کے الزامات عائد کئے ہیں وہ کافی سنگین ہیں  اور پولس کا رویہ قابل مذمت ہے۔ پولس کی مارپیٹ سے عبدالمقسط زخمی ہوا تو خود پولس نے اس کو اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا پھر  ڈاکٹروں کی صلاح پر زائد علاج کے لئے اُسے  منگلورو لے جایاگیا۔ جب کہ اس سلسلے میں گھر والوں کی طرف سے  پولس کو بار بار سمجھانےکی کوشش کی گئی کہ  وہ سب پالتو جانورہیں اور متعلقہ گھر میں پچھلے کئی برسوں سے جانوروں کی پرورش کی جارہی ہے۔ ایس ڈی پی آئی نے سوال کیا ہے کہ  گھروالوں کی استدعا کو رد کئے جانے کا آخر کیا مقصد ہے اور ان پر جھوٹا مقدمہ کیوں دائر کیاگیا ہے؟  ایس ڈی پی آئی نے اس طرح کے معاملات کی پوری طرح جانچ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایس ڈی پی آئی کی طرف سے میمورنڈم میں مطالبہ کیاگیا ہےکہ عبدالمقسط پر جو جھوٹا مقدمہ دائر کیاگیا ہے وہ واپس لیاجائے۔ پولس کے ظلم سےزخمی ہونےو الوں کے اسپتال کے اخراجات ضلعی انتظامیہ اداکرے۔ اپنے اختیارات کاغلط استعمال کرنے والے پولس  والوں کو فوری معطل کرتےہوئے کارروائی کی جائے۔ اور اس طرح ظلم کا شکارہوئے گھروالوں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی اترکنڑا ضلع کے صدر توفیق بیری ، بھٹکل کے صدر وسیم منیگار اور ایس ڈی پی آئی کے  نائب صدر جاوید خان موجود تھے۔

 


Share: